مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کے لیے زور دیا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کل پیر سے سندھ کا تین روزہ دورہ شروع کریں گے۔ فواد چوہدری کے سندھ میں اپنے اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں اور ملاقاتیں طے پا گئی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دورہ سندھ میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں سندھ کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کروں گا، پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کے لیے زور دیا ہے۔
News ID 1886881
آپ کا تبصرہ